شیر گڑھ ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،18 اشتہاری گرفتار

شیر گڑھ ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،18 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) ڈی پی او مردان ڈاکٹر میا ں محمد سعید احمد کے خصوصی ہدایات پر شیر گڑھ پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں پندرہ دنوں کے دوران بھا ری مقدار میں ممنوعہ اسلحہ ، منشیات برامد کر کے اشتہاری دھر لیئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کے خصوصی ہدایات پر ایس پی اپریشن عبدلارف با بر کی نگرانی میں شیر گڑ ھ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ کے قیادت میں کریک ڈاون شیر گڑ ھ پولیس نے پندرہ دنوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں 18ملزمان اشتہاری،5470 گرام چرس،4عددکالاکوف،14عددپستول،242 عدد کارتوس،13ان رجسٹر کرایہ دار ،اور8 ہو ائی فا ئرنگ کرنے والے ، جرائم پیشہ عناصرکے 6 سہولت کار،گرام ہیروئن 105 اور 6شراب لیٹر برامد کر کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیئے ایس ایچ او ولا یت شاہ نے میڈیاکے ساتھ گفتگو کر تے ہو ئے خبر دار کیا ہے کہ پولیس تھا نہ شیر گڑھ کے حدود میں شرائم پیشہ افراد اورسماج دشمن عنا صر کی کو ئی جگہ نہیں وہ راہ راست پر آئے یا پھر پولیس تھا نہ شیرگڑھ کے حدود چھوڑ دے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میا سعید احمد خان کسی بھی صورت میں سماج دشمن عناصر ضلع مردان کے حدود میں برداشت کر نے تیا ر نہیں اور پولیس ان کی ہدایت کے مطا بق سماج دشمن عنا صر کے خلاف بھر سر پیکار ہیں اور جرئم پیشہ عنا صر کے خلاف اپریشن کلین اف اسی طرح سے جا ری رہے گا معززین علاقہ اور ناظمین نے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کو اس کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے