لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں ویکسی نیشن ویئر ہاوس کا افتتاح

لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں ویکسی نیشن ویئر ہاوس کا افتتاح

پشاور( سٹاف رپورٹر)کوہاٹ کے لیاقت میموریل ہسپتال میں ڈویژنل ویکسی نیشن وئیر ہاوس کا افتتاح کردیا گیا جس میں کولڈ سٹوریج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔یونیسف کے تعاون سے تعمیر شدہ وئیر ہاوس سے ہنگو اور کرک کے اضلاع بھی مستفید ہوں گے۔ڈویژنل ویکسی نیشن وئیر ہاوس کا افتتاح کرنے کے بعد ڈائریکٹر ای پی آئی خیبر پختونخوا عبدالحمید آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سے بچوں کو دی جانے والی ویکسی نیشن کی کولڈ چین برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ ویکسی نیشن کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھا جا سکے گا اور اس کی طاقت بھی برقرار رہے گی ۔ عبدالحمید آفریدی کا کہنا تھا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے اور حکومت اس کے لیے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو موذی بیماریوں سے بچانے کے لیے ای پی آئی سٹاف جان فشانی اور محنت کو اپنا شعار بنائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔ملازمین اپنا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ایریا ہر حال میں مکمل کریں۔اس موقع پر ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر مشرف کا کہنا تھاکہ وئیر ہاوس اورکولڈ سٹوریج کے قائم ہونے سے کوہاٹ ڈویژن کے عوام مستفید ہوں گے۔اس میں روز مرہ کے علاوہ خصوصی مہم کے لیے آنے والی ویکسین بھی سٹور کی جا سکے گی اس موقع پر ای پی آئی کے کوارڈینیٹرڈاکٹر محبت بنگش کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...