طبقاتی نظام تعلیم ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے ،محمد عامر

طبقاتی نظام تعلیم ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے ،محمد عامر

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی جنرل سیکر ٹری محمد عامر نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم ترقی کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے 2نومبر کوپشاور میں ہونے والا کنونشن طلبہ حقو ق کے حصول میں سنگ میل ثابت ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ملاکنڈ میں داخل ہونے والے نئے کے طلبہ کے اعزاز میں ویلکم پار ٹی سے خطاب میں کیا ،اس موقع صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ ،سابق ایم این اے بختیار معانی ،آئی جے ٹی کے صوبائی ناظم شاہکار عزیز،ناظم جامعہ ضیا ء اللہ خان ،جنرل سیکر ٹری سلمان خان، سمیت طلبہ کی کثیر تعداد مو جو د تھی اپنے خطاب میں مرکزی جنرل سیکر ٹری محمد عامر نے کہا کہ پور ے ملک میں اس وقت 26نظام تعلیم مختلف ذ ہنوں کے افراد پید ا کر رہا ہے ، طبقاتی نظام تعلیم ترقی کی راہ میں روکاوٹ جبکہ مفت اور یکساں نظام تعلیم کے لئے ملکی آبادی کے 70فیصد پر مشتمل نوجوانوں کی جدوجہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نچلی سطح پر قیادت تیار کرنے کے لئے فوری طورپر طلبہ یونین پر پابندی ہٹا نے کے سا تھ سا تھ تعلیمی بجٹ میں اضا فہ اور فیسوں میں کمی کے لئے ہنگامی اقدامات اُ ٹھا ئے، 2نومبر کو پشاو ر شاہ طمہاس اسٹیڈ یم میں منعقدہ طلبہ کنونشن فاٹا میں تعلیمی اصلا حات ،فاٹا کے خیبر پختون خواہ میں انضمام کے حق اور طلبہ حقو ق کے حصول کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا تقریب سے اپنے خطاب میں صو بائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت سالانہ لاکھوں طلبہ کو انٹر تک مفت درسی کتب فراہمی کے سا تھ سا تھ نظام تعلیم میں اصلا حات جار ی ر کھیں ہو ئے جس کے تحت ہزاروں اساتذہ کو میرٹ پر بھر تی کاعمل مکمل ،نئے اسکولوں کی تعمیر اور وہاں بنیادی ضر وریات کی فراہمی کے سا تھ میٹرک تک ناظرہ و تر جمہ قرآن پاک لاز می قرار د ئیے گئے جو کہ اہم کامیا بیاں ہے ،انہوں نے کہا کہ موجو دہ دور کے چیلجنر کا مقابلہ صر ف کوا لٹی ایجو کیشن کے فروغ ستے ممکن ہے ،جس کے لئے تمام طبقوں کو اپنا مشتر کہ کر دار ادا کرنا ہو گا ،اس موقع پر انہوں نے جا معہ میں طلبہ کے مسا ئل کی فوری حل کی یقین د ہانی کرائی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...