حیدر خان ہوتی کل تورغر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

حیدر خان ہوتی کل تورغر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کل بروز بدھ 18اکتوبر تورغرمیں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،اس موقع پر پارٹی کے دیگر صوبائی قائدین بھی ان کے ہمراہ ہونگے،اس سلسلے میں جلسہ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے گی گئی ہے ، امیر حیدر خان ہوتی نے تورغر جاتے ہوئے ایبٹ آباد میں کچھ دیر قیام کیا اور اپنے اعزاز میں پارٹی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی جس کے بعد وہ مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں آج رات قیام کے بعد وہ کل تورغر پہنچیں گے اور بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...