محکمہ بہبود آبادی صوبہ خیبر پختونخوا کے گیارہ ملازمین کی گریڈ 16سے 17میں ترقی

محکمہ بہبود آبادی صوبہ خیبر پختونخوا کے گیارہ ملازمین کی گریڈ 16سے 17میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے گریڈ 16کے مختلف کیڈر کے گیارہ ملازمین کو گریڈ17میں ترقی کی منظوری دی۔ترقی پانے والوں میں شاہ زیب،شہاب احمد،ضیاء الحق،عدنان سعید،محمد طارق،افسر خان،عبدالسلام،امین خان،محمد کاشف خان،شاہد مراد اور سلیم اللہ خان شامل ہیں۔اس کے علاوہ سٹینڈنگ سروس رولز کمیٹی کی میٹنگ سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی فضل نبی خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں مختلف کیڈر کے سروس رولز کی منظوری بھی دی گئی۔