مسلم کانفرنس کے 85ویں یوم تاسیس کی تقاریب کاسلسلہ جاری

مسلم کانفرنس کے 85ویں یوم تاسیس کی تقاریب کاسلسلہ جاری

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی 85یوم تاسیس کی تقریبات آزادکشمیر ،پاکستان بھر سمیت بیرون ملک میں مسلم کانفرنسی کارکنان عہدیداران کے زیر اہتمام تقریبات کا سلسلہ جاری وساری،گزشتہ روز مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام کیک کاٹ گیا اور تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں سابق وزیر حکومت پیرسید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی چغتائی ،راجہ ثاقب مجید،شمیم علی ملک،میر عتیق الرحمان،خواجہ محمد شفیق،راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ،سید اظہر گیلانی،انصرپیرزادہ ،سمعیہ ساجد،شیخ مقصود احمد،یاسر نقوی ،سجاد انور عباسی،نسرین اختر راجہ ،مشتاق قریشی ،بشارت مغل،ہارون آزاد،کوثر پروین ایڈووکیٹ،صائمہ طارق ایڈووکیٹ،اعجاز عباسی،عاصم نقوی،راجہ احسان حیدر،راجہ ولید عبداللہ ،شیخ خورشید انور،خواجہ نعمان عزیز،شوکت عباسی ایڈووکیٹ،ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر مسلم کانفرنس کے 85یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور تقریب منعقد کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 15اکتوبر 1932ء کو سرینگر کی تاریخی پتھر مسجد میں ریاست کی پہلی نمائندہ جماعت کی بنیاد رکھی اور ایک سیاسی ونظریاتی جدوجہد کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی 85سالہ قومی تاریخ پراہل کشمیر کو فخر ہے بے پناہ مسائل کے باوجود مسلم کانفرنس نے اپنی قومی تشخص پر آنچ نہیں آنے دی اور جماعت کے مخلص نظریاتی کارکنوں نے قائد ملت سے لیکر مجاہد اول کی قیادت میں اپنوں اور بیگانوں کی سیاست کا ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے جماعت کو کمزور نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریہ عقیدہ اور تاریخی اساس کا نام ہے جس کی بنیادوں میں 1931ء کے اُن عظیم شہداء کا خون شامل ہے جنہوں نے ڈوگرہ استبدادیت کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس شہداء کشمیر کی وراث ہے اور ریاست جموں وکشمیر کے اندر پاکستان کے قومی پرچم کی محافظ جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم کانفرنس کی قیادت کے حوالے کیا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا قومی پرچم مسلح افواج پاکستان کے چاق وچوبند دستے نے مجاہد اول کی تدفین کے وقت صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے سپر د کر کے قائد اعظم کی پالیسی کی تجدید کردی ہے ۔تقریب کے آخر میں رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...