تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع جہلم ویلی نو منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا

تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع جہلم ویلی نو منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ) تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع جہلم ویلی نو منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا ۔ باڈی سے مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ ذوالفقار منہاس نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ ذوالفقار منہاس نے کہا کہ عہدے اللہ کی طرف سے دی ہوئی عنایت اور امانت ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ شخصیت کی ازمائش بھی ہوتی ہے ملازمین کے حقوق کے لئے جدو جہد کرنے والے تمام تنظیمی ساتھیوں سے مکمل تعاون کریں گے ملازمین نے جائز حقوق کے حصول کے لئے نومنتخب باڈی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ۔ نومنتخب چیئرمین ضلع جہلم ویلی منیر مغل ، سیکرٹری جنرل راجا طاہر انور نے کہا کہ ملازمین نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کے لئے کوئی دقیقہ فروغ گذاش نہیں کرینگے ۔ملازمین برقیات شب روز محنت کے باوجود اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں جن کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس کے لئے قائد ملازمین ذوالفقار منہاس سے مکمل رہنمائی حاصل کرینگے ۔ نو منتخب باڈی ضلع جہلم ویلی ملازمین ذوالفقار منہاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہا ر کرتے ہیں کہ وہ اپنے تجربے صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کو عدم تحفظ کے احساس سے نجات دلائیں گے تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں یہی ریاست کا مفاد ہے یہی حکومتوں کی پالیسی ہے یہی ملازمین کی ترجیحات ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...