وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص4ارب 4کروڑ روپے جاری کردیے
مظفرآباد( بیورورپورٹ )وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18کے لیے مختص کردہ فنڈز کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر ۔دسمبر 2017) کی قسط مبلغ 4ارب 4کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے مطابقاََ یہ فنڈز متعلقہ محکمہ جات کو ریلیز کر دیے ہیں۔ فنڈز کی بروقت ترسیل سے آزاکشمیر کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے رواں مالی سال کے مالی و مادی اہداف حاصل ہو سکیں گے۔ ترقیاتی فنڈز کی بروقت واگزاری پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آزادجموں وکشمیر کی تعمیر وترقی میں حکومت پاکستان کی دلچسپی کا عکاس ہے۔