گڑھی دوپٹہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

گڑھی دوپٹہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)گڑھی دوپٹہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار۔بھاری مقدار میں چرس برآمد ۔مقدمہ درج ۔تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان اور ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ انسپکٹر سید اشتیاق گیلانی کی ہدایت پر چوکی آفیسر کومیکوٹ راجہ تحسین نے دیگر نفری کے ہمراہ دوران گشت مشتاق ولد شیر احمد ساکنہ کومی کوٹ کو گرفتار کر کے ملزم سے بھاری مقدار میں چرس برٓمد کرتے ہوئے 9/Bکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔منشیات فروش کی گرفتاری اور چرس برآمدگی پر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے نائب صدر شیخ راشد علی زمان ،چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے گڑھی دوپٹہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔