آنکھوں کے علاج کیلئے فری کیمپ کاانعقاداحسن اقدام ہے،مسلم شہزاد

آنکھوں کے علاج کیلئے فری کیمپ کاانعقاداحسن اقدام ہے،مسلم شہزاد

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کینٹ کے سابق نائب صدرمسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ سفید موتئے کے علاج کے فری میڈیکل کیمپ سے عوام کی کثیرتعداد مستفید ہورہی ہے کیمپ دودن جاری رہے گا ،ایسے کیمپوں کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے تاکہ اہلیان علاقہ سہولت سے فائدہ اٹھاکر آنکھوں کا بہترین علاج معالجہ کراسکیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے سفیدموتئے کے سالانہ دوروزہ فری آئی کیمپ کا جامع مسجد ریاض الجنۃ اسلم شہید روڈ ،تلسہ روڈ لالہ زارراولپنڈی میں افتتاح کرتے ہوئے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدرملک عظیم،ملک عابد حسین،خالد جدون،گل برخان ودیگر بھی موجود تھے،کیمپ کے انعقادکاانتظام ڈاکٹر سہیل مجید شیخ، میہ روبینہ خواجہ،فیصل نقوی نے کیا تھا، کیمپ آج بھی جاری رہے گا ،دوران کیمپ ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی سفید موتئے کی تشخیص اور لینر کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...