وکلاء،لائرزکلرکوں کاچولی دامن کاساتھ ہے،افتخار اعوان

وکلاء،لائرزکلرکوں کاچولی دامن کاساتھ ہے،افتخار اعوان

سنجوال کینٹ (نمائندہ پاکستان)وکلاء اور لائرزکلرک کا آپس میں دامن چولی کا ساتھ ہے عوام کو انصاف مہیا کرنے میں وکلاء اور لائرز کلرک ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے ،میں ایک سیاسی ورکر کی حیثیت سے اس تقریب میں شامل ہوا،اور مجھے خوشی ہوئی کہ لائرز کلرک ایسوسی ایشن اپنی حلال روزی کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی سوسائٹی کے لوگوں کی سماجی خدمات بھی سر انجام دے رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار اٹک کے ہال میں لائرز کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب قرعہ اندازی عمرہ ٹکٹ کے موقع پرسیاسی وسماجی شخصیت ملک افتخار احمد اعوان آف گولڑہ ،صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ ،کلرک ایسوسی ایشن کے صدر امیر افضل اعوان ،جنرل سیکرٹری ملک محمد یاسر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ملک افتخار احمد اعوان نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق سیاست کی ہے اور اس کی تصدیق میرے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2018 ؁ء کے عام انتخابات میں اگر آپ لوگوں کا تعاون اور عوام نے میرا ساتھ دیا تو میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا،اگر منتخب ہونے کے بعد حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ میسر نہ ہوئے، تو اپنی جیب سے جس چیز کا وعدہ کروں گا وہ پورا کروں گا،تقریب کے آخر میں عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں سینئر کلرک لالہ قیوم خان اور شبیر احمد کے نام خوش نصیبوں میں نکلے ، ان کو تمام شرکاء نے مبارک باد پیش کی اور تقریب کے مہمان خصوصی نے کہا کہ ان کے عمرہ کی ادائیگی کے تمام اخراجات میں خود برداشت کروں گا اس کے علاوہ کلرک ایسوسی ایشن کی فلاح وبہبود کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...