جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

جہلم(نامہ نگار )عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں ،تفصیلات کے مطابقتھانہ ڈومیلی کے اشفاق احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم مناظر حسین ولد مظہر حسین سکنہ کوہالی تحصیل سوہاوہ سے10لیٹر شراب اور محمد عثمان علی ولد نور حسین سکنہ کوہالی تحصیل سوہاوہ سے پسٹل 30بور معہ4 ،فیاض احمد اے ایس آٗئی نے محمد توفیق ولد محمد لطیف سکنہ کوہالی تحصیل سوہاوہ سے10لیٹر شراب تھانہ پنڈ دادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے دوران تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر158/17بجرم337Aiii/Aii/Fiii/Fi/Lii/148/149/324/427ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم حفیظ اللہ ولد محمد بشیر قوم قریشی سکنہ محلہ حسن آباد پنڈدادنخان سے پسٹل 30بور معہ 3روند مشتاق حسین اے ایس آئی دوران گشت ملزم رضوان جمیل ولد محمد جمیل سکنہ شماماچوک کھیوڑہ سے 150گرام چرس تھانہ دینہ کے شعیب اصغر اے ایس آئی نے دوران تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر384/17بجرم399/402ت پ تھانہ دینہ میں ملزم شہباز ولد نواز احمد سکنہ پنڈوری ڈومیلی سے پسٹل30بور معہ4روند برآمد کیے۔ اور مقدمہ نمبر384/17بجرم399/402ت پ تھانہ دینہ میں ملزم اختر شاہ ولد نادر خان سکنہ بڑل منگلا سے پسٹل30بور معہ5روند اور مقدمہ نمبر384/17بجرم399/402ت پ تھانہ دینہ میں ملزم آفاق احمد ولد اشفاق احمد سکنہ پنڈوری سے پسٹل30بور معہ4روند ،محمد اسلم اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر382/17بجرم325/211ت پ تھانہ دینہ میں ملزم اویس نواز ولد گل نواز سکنہ لیاقت ٹاؤن دینہ سے پسٹل30بور معہ2روند برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...