سنجوال کینٹ،قحبہ خانے پر پولیس کا چھاپہ،تین خواتین دومردگرفتار
سنجوال کینٹ (نمائندہ پاکستان)قحبہ خا نے پر چھا پہ داد عیش دیتے ہوئے دو خواتین ، دو نو جوان اور نا ئیکہ سمیت پا نچ افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثا ر کی ہدا یت پر ضلع بھر میں سما ج دشمن عناصر اور قحبہ خانوں کے خلاف چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی اٹک ملک تفسیر حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی سید مظہر حسین ، انچارج سٹی چو کی سب انسپکٹر غلام فرید ، اے ایس آئی محمد سجاد اور دیگر عملے نے عرصہ دراز سے محلہ مہر پورہ غربی نزد قبرستا ن کے قریب قا ئم نا ئیکہ نر گس شا ہین بیوہ نور محمد قوم ایرانی کے جسم فروشی کے اڈے پر چھا پہ مار کر وہاں سے دا د عیش دینے میں مصروف رو بینہ بی بی زو جہ زا ہد خان سکنہ صدر گلبرگ پشاور ، سلمیٰ زو جہ عمران اقوام اعوان سکنہ نزد شریف ہسپتال تھانہ صدر واہ ، وراثت خان ولد نا در خان ساکن پنڈ سلطانی ، محمد شا کر ولد عاصم خان سا کن رنگلی اقوام کھٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نا ئیکہ نر گس شا ہین سمیت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھیجوا دیاگیا ہے نا ئیکہ نر گس شاہین جو عرصہ دراز سے یہ دھندہ کر رہی ہے اس کے خا وند کا حا ل ہی میں انتقال ہوا تھا اور ان دنوں وہ عدت کے ایام میں تھی ، اہل محلہ اور عوامی حلقوں نے پو لیس کاروائی کو سرا ہا ہے ۔