اینگرو نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر آگاہی پیدا کی

اینگرو نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر آگاہی پیدا کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) پاکستان کے دیہی علاقوں کی خواتین کی کوششوں اور جذبے کو سراہنے اور اسے منانے کیلئے اینگرو نے آج دیہی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا ازسرنو اعادہ کیا۔ دیہی خواتین کے عالمی دن اور دیگر تقریبات کے ذریعے اینگرو کا مقصد بہتر اور روشن کل کیلئے معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔کمپنی نے دیہی علاقوں میں خواتین کو اپنے مرد ہم منصبوں کے برابر لا کر کھڑا کرنے کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں کے دوران اینگرو کو UNDP، USAID، MEDA اور KFW-DEG کے ساتھ ساتھ ورلڈ لرننگ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنہوں نے چھ سال کے عرصے میں 20 ہزار سے زائد خواتین کو زرعی کاموں پر مہارت اور مختلف پیشہ ورانہ کاموں کی تربیت فراہم کی۔ اس میں چند انعام یافتہ منصوبوں اور پروگراموں میں لائیواسٹاک ڈیولپمنٹ کے ذریعے برادری کو باختیار بنانا(Community Empowerment through Livestock Development and Credit)، لائیو اسٹاک کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا(Women Empowerment through Livestock)، Strengthening Entrepreneurs and Dairy Stakeholders Network اور بنیادی پرائمری تعلیم شامل ہے۔اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ امان الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین پہلے ہی بہت زیادہ کام کر رہی ہیں۔ نجی شعبے کی جانب سے خواتین کو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے لیے کچھ کما سکیں جس سے انہیں اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے، بچت کرنے اور بہتر خاندانی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ دیہی علاقوں میں ہمیں اپنے تجربے سے پتہ چلا کہ ایک مرتبہ اگر عورت آزادانہ طریقے سے کمانا شروع کر دے تو انہیں مردانہ تسلط کے حامل معاشرے میں نسبتاً کم خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت ایک ترقی پسند اور پیداواری معاشرے کی جانب مثبت قدم ہے اور خواتین کی کاروباری سرگرمیوں میں شرکت ہنر کی فراہمی اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت سے یقینی بنائی جا سکتی ہے۔