سپرہائی وے پر کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص ہلاک

سپرہائی وے پر کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص ہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے نیو سبزی منڈی میں نامعلوم ملزمان نے 35سالہ شخص کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی کے عقب میں واقع کچی آبادی ہنگورا گوٹھ میں 35 سالہ نادر ولد ریحان کو 2 افراد نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نادر کا تعلق مگسی قوم سے ہے نادر کو ملزمان عادل اور موج علی نے پرانی دشمنی کی بناپر قتل کیا ہے ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...