اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف درخواست دائر

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف درخواست دائر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے ووٹرز سے متعلق ہتک آمیز گفتگو سے متعلق پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم نے آغا سراج درانی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ گل محمد رند نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آغا سراج درانی نے بیان میں ووٹرز کی تذلیل کی ہے۔ آغا سراج درانی کو فوری نااہل قرار دیا جائے۔ جب تک عدالت درخواست پر فیصلہ نہیں سناتی ۔آغاسراج درانی کو کام سے روکا جائے۔ ووٹرز کی توہین پر آغا سراج کو حکم دیا جائے کہ وہ قوم سے معافی معافی مانگیں۔درخواست میں سیکرٹری قانون، چئیرمین الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...