حاصل پور، بس اور ٹریلر میں تصادم،2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،6 زخمی

حاصل پور، بس اور ٹریلر میں تصادم،2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،6 زخمی
حاصل پور، بس اور ٹریلر میں تصادم،2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،6 زخمی

  


حاصل پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)حاصل پور کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم،4 افراد جاں بحق،6 زخمی ہو گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ پورروڈ پرپیش آیا جب تیز رفتارٹریلر بس سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں اورجاں بحق افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کا شکار بس صادق آباد سے فیصل آباد جا رہی تھی ۔

مزید : بہاول پور /اہم خبریں


loading...