امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندیوں کاحکم نامہ ایک بارپھرمعطل

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندیوں کاحکم نامہ ایک بارپھرمعطل
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندیوں کاحکم نامہ ایک بارپھرمعطل

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈٹرمپ کا سفری پابندیوں کا حکم نامہ ایک بار پھر معطل کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی کے جج ڈیرک واٹسن نے امریکی صدر کا سفری پابندیوں کا حکم نامے کو معطل کیا ،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ امیگریشن قوانین صدر کو اختیار نہیں دیتے کہ وہ سفری پابندیاں عائد کریں ،عدالتی حکم امتناع چاڈ،ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن پر لاگو ہو گاجبکہ شمالی کوریا اوروینزویلا پر لاگونہیں ہو گا،ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق سفری پابندیاں رواں ہفتے لاگوہونا تھیں ۔

مزید پڑھیں:۔امریکی رویے کی وجہ سے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے: ایران کا انتباہ

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...