”میں نے یہ سبق سیکھ لیا ہے کہ۔۔۔“رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان بالآخر بول پڑیں، انتہائی حیران کن بات کہہ دی

”میں نے یہ سبق سیکھ لیا ہے کہ۔۔۔“رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ...
”میں نے یہ سبق سیکھ لیا ہے کہ۔۔۔“رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان بالآخر بول پڑیں، انتہائی حیران کن بات کہہ دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رنبیر کپور کیساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد بالآخر ماہرہ خان بھی بول پڑیں اور کہاہے کہ وہ میرانجی معاملہ تھا تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھادیا۔

ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ”ورنہ “ کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں، یہ نجی معاملہ تھا، میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ آپ لوگ (میڈیا) ہر جگہ موجودہوتے ہیں، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ یہ تصاویر کسی فلم کا حصہ نہیں تھیں، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اوراس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور بھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید صرف اسلئے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید کرنا بند کی جائے۔

ویڈیو دیکھئے 

مزید : تفریح


loading...