دوسرے ون ڈے میں عماد وسیم آﺅٹ ہوئے تو کمنٹری کرتے رمیز راجہ نے کیا کہا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور بمشکل ہی کہہ پائیں گے کہ ”رمیز راجہ یو بیوٹی“
ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل راﺅنڈر عماد وسیم کی افغان خاتون کیساتھ لیک ہونے والی تصاویر اور آڈیو پیغامات کے ہر جانب چرچے ہیں اور اس کی بازگشت سری لنکا کیخلاف دوسرے میچ کے دوران سٹیڈیم میں بھی سنائی دی اور پاکستانی شائقین انہیں باﺅنڈری کے قریب دیکھ کر نعرے بازی کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے مین آف دی میچ ملا تو بابر نے کہا۔۔۔“ سنچریوں کا ”ڈھیر“ لگانے والے بابر اعظم کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملا تو انہوں نے شاداب خان سے کیا کہا؟ سپنر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ جان کر آپ بابر اعظم کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
لیکن اس سے بھی زیادہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عماد وسیم آﺅٹ ہوئے اور کمنٹری کرتے رمیز راجہ کے منہ سے ایسے الفاظ نکل گئے کہ ہر پاکستانی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور جو پاکستانی بھی اسے دیکھتا ہے بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ”رمیز راجہ یو بیوٹی“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔آج احمد شہزاد کی جگہ سری لنکا کے خلاف کس کھلاڑی کو کھلا یا جائے گا ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
عماد وسیم آﺅٹ ہو کر پویلین کی جانب لوٹ رہے تھے تو رمیز راجہ نے بے اختیار کہہ دیا ”افغان دل۔“ اب ایک ایسا معاملہ جو سب کی زبان پر ہے اور اس پر ایک معروف شخصیت کے منہ سے ”چٹکلا“۔ تو پاکستانیوں کا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہونا بنتا ہے لیکن عماد وسیم کیلئے یہ ضرور تشویش کی بات ہے کہ کم از کم اب انہیں اپنی کارکردگی ضرور بہتر بنانی چاہئے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
rameez raja u beauty ???????? #imadwasim #RameezRaja pic.twitter.com/BV6NKbgyLl
— shahid Selfie (@ShahidSelfie) October 17, 2017