عامر لیاقت نے شاہ زیب خانزادہ اور رانا ثناءاللہ ویڈیو لیک کر دی، اس میں کیا ہو رہا ہے اور عامر لیاقت نے کیا بتایا؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

عامر لیاقت نے شاہ زیب خانزادہ اور رانا ثناءاللہ ویڈیو لیک کر دی، اس میں کیا ...
عامر لیاقت نے شاہ زیب خانزادہ اور رانا ثناءاللہ ویڈیو لیک کر دی، اس میں کیا ہو رہا ہے اور عامر لیاقت نے کیا بتایا؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر اور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے صحافی شاہ زیب خانزادہ اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی ویڈیو لیک کر دی ہے اور بتایا ہے کہ اس میں ہونے والی گفتگو لائیو نہیں تھی بلکہ ریکارڈڈ تھی اور یہ سب ڈرامے بازی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دوسرے ون ڈے میں عماد وسیم آﺅٹ ہوئے تو کمنٹری کرتے رمیز راجہ نے کیا کہا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور بمشکل ہی کہہ پائیں گے کہ ”رمیز راجہ یو بیوٹی“

عامر لیاقت نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے کسی کی ذاتی زندگی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن آپ نے میرے ساتھ کیا کیا؟ میں میک اپ کروا لوں تو وہ نور کی تہہ ہو جاتی ہے اور آپ میک اپ کروائیں تو وہ جائز ہو جاتا ہے۔ آپ تو لپ سٹک بھی لگاتے ہیں اور میرا رب جانتا ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی لپ سٹک نہیں لگائی۔

شاہ زیب نے اب صرف سوالات پوچھنے کی ریکارڈنگ کروانی ہے کیونکہ رانا ثناءاللہ کا جواب پہلے سے ہی ریکارڈ ہو چکا ہے۔ شاہ زیب کے سامنے پرومپٹر پڑا ہے اور ہم کبھی پرومپٹر پر کام نہیں کرتے کیونکہ اس کا مطلب ہی یہ ہے کہ کوئی لکھ کر دے رہا ہے اور ہم نے کبھی کسی کا لکھا ہوا پڑھا ہے اور نہ کسی کا دیا ہوا کھایا ہے، ہم اپنے رب کا دیا ہوا کھاتے ہیں، اور جو سچائی کی طاقت ہمیں ملی ہے وہی بات کرتے ہیں، درود کا سہارا ہے زندگی میں اور کچھ بھی نہیں ہے۔

مجھے پتہ ہے کہ میں تاریک راہوں میں مارا جاﺅں گا مگر میں ڈرامہ باز نہیں ہوں، جیسا ہوں، ویسا نظر آتا ہو، یہ نہیں کہ پوری ڈراہم بازی ہوئی، سکرپٹ تیار ہے، اس کے بعد بات شروع کی اور بات بھی کیا کی، فوج کیخلاف کی، عدالتوں کے خلاف کی، آگے آنے والے دنوں میں وہ کچھ دکھاﺅں گا کہ آپ کی چیخ نکل جائے گی۔“

اس موقع پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ اپنی تیاری میں مصروف ہوتے ہیں لیکن اسی دوران رانا ثناءاللہ کا ریکارڈ شدہ جواب چلا دیا جاتا ہے تاکہ شاہ زیب کو اندازہ ہو جائے کہ انہوں نے رانا ثناءاللہ کی گفتگو کے دوران کب بولنا ہے۔ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں ” نہیں شاہ زیب میرے بالکل علم میں ہے اور میاں نواز شریف نے اور ان کی پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم عدالتی، قانونی، عوامی، سیاسی ، آئینی جنگ اور عوام کیلئے سوشل ویلفیئر سٹیٹ کے تصور سمیت تینوں محاذوں پر بیک وقت زور آزمائی کریں گے، لیکن یہ زورآزمائی آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگی اور فیصلہ ووٹ کی طاقت سے ہو گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے مین آف دی میچ ملا تو بابر نے کہا۔۔۔“ سنچریوں کا ”ڈھیر“ لگانے والے بابر اعظم کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملا تو انہوں نے شاداب خان سے کیا کہا؟ سپنر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ جان کر آپ بابر اعظم کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

یہ سب سنانے کے بعد عامر لیاقت دوبارہ مخاطب ہوئے اور کہا ”یہ پہلے سے ریکارڈ کر دیا اور جو درمیان میں رکاوٹ ہو رہی ہے، وہ پہلے ہی بتا دیا جاتا ہے کہ اس موقع پر سوال پوچھنا ہے اور اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ یہ لائیو بات ہو رہی ہے۔ یہ سب جھوٹ کا دھندہ ہے اور یہ اسی طرح ہوتا ہے۔ لیکن میں نے ابھی تک یہ نہیں کیا۔ مہمانوں کو بتا دیا جاتا ہے کہ آپ نے فلاں کا نام لینا ہے یا فلاں کا نام لینا ہے، یہ جواب ہم ریکارڈ کر لیں گے اور پھر پروگرام میں چلا دیں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کراچی


loading...