گہرائی سے مقدمات کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے،چیف جسٹس سپریم کورٹ

گہرائی سے مقدمات کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ...
گہرائی سے مقدمات کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے،چیف جسٹس سپریم کورٹ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان اورجہانگیرترین کیس کافیصلہ ایک ساتھ کریں گے،سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبرکوسارک کانفرنس کےلئے سری لنکاجانا ہے،گہرائی سے دونوں مقدمات کودیکھ رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیرترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں شیئرز کےلئے کتنی رقم لگائی گئی اور اللہ یار نے کتنی رقم کے شیئر خریدے؟جس پر وکیل بشیر نے کہا کہ اللہ یار،حاجی خان دونوں افرادجہانگیرترین کے پرانے ملازم ہیں اور اللہ یار نے 13ملین کے شیئر خرید کر 46 ملین میں فروخت کئے۔

اس پر جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ کیاجہانگیرترین کااقدام درست تھا؟

وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ درخواست گزارمبینہ اعتراف پرکارروائی چاہتے ہیں،عدالت کے سامنے اپنی گزارشات اورمفروضات پیش کررہاہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ قانونی موشگافیوں کاسہارالیکرہاتھ پاؤں ماررہے ہیں۔گہرائی سے مقدمات کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، عدالت نے سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:۔جہانگیرترین کی دستاویزات میں متضاد چیزیں ہیں،جن سے فریب کا تاثر ابھرتا ہے،چیف جسٹس

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...