اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردی گئیں

اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردی گئیں
اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردی گئیں

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاو¿نٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی جس کے بعد اب ان کی جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوسکیں گی۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کےخلاف کیس چل رہا ہے، لہٰذا ان کی جائیداد نہ تو خریدی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو منتقل کی جاسکتی ہے۔

۔نجی نیوز چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاو¿نٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی ، اب اسحاق ڈارکی جائیداد کی خریدوفروخت یاکسی قسم کامعاہدہ نہیں ہوسکے گا، نیب کی جانب سے اندرون ملک اداروں کو پہلے ہی خط لکھے جا چکے ہیں جبکہ بیرون ملک حکومتوں کو بھی نیب کی جانب سے خط لکھاجا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کے احکامات چیئرمین نیب کی جانب سے دئیے گئے۔

مزید خبریں:مذہبی سکالر نعمان علی خان پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام ،بلآخر تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا فیصلہ سنا دیا،اصل حقیقت سامنے آگئی

مزید : قومی


loading...