آئی سی سی لیگ میں بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا ورنہ اس کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے :نجم سیٹھی

آئی سی سی لیگ میں بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا ورنہ اس کے پوائنٹس کم ...
آئی سی سی لیگ میں بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا ورنہ اس کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے :نجم سیٹھی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی سی سی لیگ میں بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنا پڑے گا ،آئی سی سی کے نئے سٹرکچر کے مطابق اگر بھارت پاکستان سے نہ کھیلا تو اس کے پوائنٹ کم ہو جائیں گے اور یہ پوائنٹ پاکستان کو مل جائیں گے ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کم میچز دئیے ہیں پاکستان کو بھارت کے ساتھ معاہدے میں زیادہ میچز ملے تھے،ابھی ہم نے میچز بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کم میچز ملے تو آئی سی سی میں کیس کریں گے ۔ویسٹ انڈیز کے دورے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز پاکستان آکر کھیلے گی تاہم ابھی اس حوالے سے شرائط طے ہونا باقی ہے ۔اس موقع پر صحافی نے فواد عالم سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا

میں کرکٹ افیئرز میں مداخلت نہیں کرتا ،یہ سلیکشن کمیٹی کا معاملہ ہے ،اگر انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران فواد کو سلیکٹ نہیں کرتے تو میں ان کے پاس یہ سفارش لے کر کبھی نہیں جاﺅں گا لیکن میں سوال ضرور کر سکتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو نہ کھلانے کے حوالے سے سوال انضمام الحق سے کریں ۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے میچز لاہور میں کروادیے گئے ہیں اور اب کراچی کی باری ہے، چار میچز کراچی میں کر انا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے چار کراچی میں میچز کروانا چاہ رہے ہیں۔ اس کے لیے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید خبریں :

مزید : کھیل


loading...