روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، یورپی یونین کونسل نے میانمار فوج سے رابطے منقطع کردئیے

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، یورپی یونین کونسل نے میانمار فوج سے رابطے منقطع ...
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، یورپی یونین کونسل نے میانمار فوج سے رابطے منقطع کردئیے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین کونسل نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پر میانمار کی فوج کے ساتھ تمام عسکری روابط منقطع کردئیے ہیں۔

اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردی گئیں

یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک میانمر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسران کو دعوت نامے منسوخ کریں گے اور ہرطرح کے دفاعی تعاون کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔کونسل نے یہ بھی کہاکہ اگرصورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ اضافی اقدامات پرغور کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے برمی افواج کے سربراہ کا دورہ یورپ بھی ملتوی کردیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...