ویتنام میں7 کلو وزنی بچے کی پیدائش ، لوگ حیران

ویتنام میں7 کلو وزنی بچے کی پیدائش ، لوگ حیران
ویتنام میں7 کلو وزنی بچے کی پیدائش ، لوگ حیران

  


ہنوئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویتنام کی ایک خاتون کے گھر7کلو گرام وزنی بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے خود اس کے والدین سمیت سب کو حیران کردیا ہے۔

دبئی ،دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نمائش کے لئے پیش کردیاگیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھاری بھرکم بچے کی پیدائش مقامی ہسپتال میں ہوئی، بچے کا وزن 15.7 پونڈ جو کہ (7.1) کلو گرام ہے۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے مجھے بچے کے وزن کا بتایا تو مجھے یقین ہی نہیں ہوا۔ہسپتال کے ترجمان کے مطابق بچے کا وزن 7.1 کلو گرام ہے جبکہ ماں اور بچہ دونوں مکمل طورپر صحت مند ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی جوڑے کے ہاں وزنی بچے کی پیدائش 2013 میں ہوئی تھی جس کا وزن پیدائش کے وقت 4.2 کلو گرام تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...