’خبردار یہ کام نہ کرنا ورنہ۔۔۔‘ شمالی کوریا نے خطرناک اعلان کردیا، پاکستانیوں کیلئے بھی نیا خطرہ پیدا ہوگیا

’خبردار یہ کام نہ کرنا ورنہ۔۔۔‘ شمالی کوریا نے خطرناک اعلان کردیا، ...
’خبردار یہ کام نہ کرنا ورنہ۔۔۔‘ شمالی کوریا نے خطرناک اعلان کردیا، پاکستانیوں کیلئے بھی نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  


پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کئی ماہ سے ایک دوسرے کو فوجی ایکشن کی دھمکیاں دیتے آ رہے ہیں اور اس وقت تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اب شمالی کوریا نے ایک ایسا خطرناک اعلان کر دیا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے نیا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کم ان ریونگ نے جنرل اسمبلی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کر دیا ہے کہ ”جو ملک بھی شمالی کوریا کے خلاف امریکی اقدامات میں شریک ہو گا اور اس کی حمایت کرے گا وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ ہم اپنے خلاف امریکہ کی حمایت کرنے والے دنیا کے کسی بھی ملک کو سبق سکھا سکتے ہیں۔“

طالبان کو ہر ماہ 25 کروڑ روپے کونسا ملک دیتا ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا جو کسی نے بھی نہ سوچا تھا، دنیا میں کھلبلی مچ گئی

کم ان ریونگ کا مزید کہنا تھا کہ ”پورا امریکہ ہمارے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں ہے۔ اگر اس نے ہمارے ملک پر حملے کی جرأت کی اورہمارے ملک میں ایک انچ بھی اندر آیا تو وہ اور اس کا کوئی بھی حامی ملک، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود ہو، سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ جب تک کوئی ملک شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کے فوجی اقدامات میں شریک نہیں ہوتا، ہم اس کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔“ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اب شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے صرف فوجی کارروائی کا آپشن باقی رہ گیا ہے۔ امریکی فورسز کورین خطے میں دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کر رہی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشقوںکا جواب دینے کے لیے شمالی کوریا نئے میزائل تجربے کی تیاری کر چکا ہے اور امریکہ کی طرف سے کوئی بھی بے احتیاطی دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...