لندن،ٹیوب سٹیشن میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک، 2زخمی

لندن،ٹیوب سٹیشن میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک، 2زخمی
لندن،ٹیوب سٹیشن میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک، 2زخمی

  


لندن (صباح نیوز)لندن پارسنز ٹیوب سٹیشن میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، یورپی یونین کونسل نے میانمار فوج سے رابطے منقطع کردئیے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ اس مقام پر ہوا جہاں گزشتہ ماہ دہشت گردی کا واقعہ پیش آچکا ہے اور اس واقعے میں 30افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو حملے سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر20 سال ہے۔ جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جائے وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔واقعہ کے فوری بعد سٹیشن کوبند کر دیا گیا تھا لیکن محاصرہ کرنے کے بعد اس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...