نوکریاں چھینے جانے کے بعد اب سعودی عرب میں سب سے مہنگے اور منافع بخش کاروبار سے بھی غیر ملکیوں کی چھٹی کرنے کا فیصلہ، پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

نوکریاں چھینے جانے کے بعد اب سعودی عرب میں سب سے مہنگے اور منافع بخش کاروبار ...
نوکریاں چھینے جانے کے بعد اب سعودی عرب میں سب سے مہنگے اور منافع بخش کاروبار سے بھی غیر ملکیوں کی چھٹی کرنے کا فیصلہ، پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہونے کے بعد سے سعودی حکومت اپنی معیشت کو تیل کی آمدن سے دیگر ذرائع پر منتقل کرنے کی جدوجہد میں اب تک لاکھوں غیرملکیوں کا روزگار چھین چکی ہے اور کئی سیکٹرز میں ان کے نوکری کرنے پر پابندی لگا چکی ہے۔ اب ایک اور سیکٹر بھی اس پابندی کی زد میں آنے جا رہا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت سعودائزیشن پروگرام کے تحت غیرملکیوں کو نکال کر زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو برسرروزگار بنانا چاہتی ہے چنانچہ اس پروگرام کے تحت اب اس نے سب سے مہنگے اور منافع بخش کاروبار ’گولڈ شاپس‘ پر بھی غیرملکیوں کے نوکری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جس سے لاکھوں پاکستانی بھی متاثر ہوں گے۔

سعودی عرب میں مقیم لوگوں کیلئے ایک اور انتہائی بری خبر آگئی، ہزاروں پاکستانی ایک ہی جھٹکے میں نوکریوں سے محروم ہونے والے ہیں کیونکہ۔۔۔
کونسل آف سعودی چیمبرز کی منرل کمیٹی کے رکن عبدالغنی الماہنا کا کہنا تھا کہ ”سونے کے کاروبار میں اب تک غیرملکیوں پر پابندی اس لیے عائد نہیں کی جا سکی کیونکہ اکثر سعودی تاجراپنے نام پر غیرملکیوں سے کاروبار کرواتے تھے اور منافع میں ان کو حصہ دیتے تھے۔اس کی دوسری وجہ یہ تھی کہ جیولری شاپس پر کام کے حصول کے لیے غیرملکیوں میں شدید مسابقت پائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ انتہائی کم معاوضوں پر بھی نوکری کر لیتے تھے اور سعودی شہری اتنی کم تنخواہ پر کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے تھے۔جو سعودی شہری اس سیکٹر میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں اب انہیں ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -