نوازشریف کو کہا گیا ہے کہ آپ دو ماہ لندن میں رہیں ہم پیچھے سے حالات بہتر کر لیتے ہیں :سلمان غنی

نوازشریف کو کہا گیا ہے کہ آپ دو ماہ لندن میں رہیں ہم پیچھے سے حالات بہتر کر ...
نوازشریف کو کہا گیا ہے کہ آپ دو ماہ لندن میں رہیں ہم پیچھے سے حالات بہتر کر لیتے ہیں :سلمان غنی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو کہا گیاہے کہ آپ دو ماہ لندن میں قیام کریں اور ہم پیچھے سے حالات بہتر کرلیتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی کا کہناتھا کہ سب ایک قدم پیچھے ہٹے ہیں ،ایک ہفتے کے اندر تبدیلی آئی ہے اور اب جو پاکستان کے جماعتی اور حکومتی معاملات ہیں ان میں شہبازشریف کا کردار بڑھے گا ،اگر انتخابات ہوتے ہیں تو الیکشن مہم شہبازشریف چلائیں گے اور وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی ہو ں گے لیکن طاقت کا ممبا وہی لندن میں بیٹھی ہوئی شخصیت ہو ں گی ۔ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو مینڈیٹ دے دیا گیاہے ،شہبازشریف کو یہ مینڈیٹ ایک ماہ پہلے دیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی ۔

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف سمیت سب نے ایک قدم پیچھے لیا ہے ،نوازشریف کو کہا گیاہے کہ آپ دو ماہ لندن میں رہیں اور ہم پیچھے سے حالات کو ٹھیک کر لیتے ہیں ۔دوسری جانب اجمل جامی نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز شہبازشریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی نوازشریف آن بورڈ تھے اور ملاقات کے آخر تک رہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...