بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر اپنے فوجیوں کے لئے شاندار اعلان کردیا

بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر اپنے فوجیوں کے لئے شاندار اعلان کردیا
بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر اپنے فوجیوں کے لئے شاندار اعلان کردیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے دیوالی کے موقع پر دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں دینے والے فوجیوں کے لئے اپنے گھر والوں سے رابطہ کرنے کے لئے سیٹلائٹ فون کے ذریعے 5روپے فی منٹ کی بجائے1روپے فی منٹ کال کریں گے جبکہ وہ کوئی اضافی ٹیکس بھی نہیں دیں گے۔ 

پاک فوج کا 70 ویں یوم آزادی پر پاکستان موٹر ریلی کے انعقاد کا اعلان

بھارت کے وزیر ٹیلی کام منوج سہنا نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ہمارے سپاہی اپنے پیاروں سے5روپے کی بجائے صرف1روپے میں کریں گے، آرمی کے جوانوں سے سیٹلائٹ فون کا ٹیکس بھی نہیں لیا جائے گا۔ بھارت میں اس وقت 2500سیٹلائٹ فون کے سیٹ ہیں جبکہ ہر صارف 500روپے اس کا ٹیکس دیتا ہے جبکہ پولیس نے آرمی کے جوانوں کو اس ٹیکس سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ سنہا کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے وزارت داخلہ اور دفاع کو بھی مطلع کردیا ہے ۔ فوجی جوانوں کے ٹیلی فون کال سستی کرنے کا مقصد انہیں خوشی اور غمی کے موقع پر اپنے پیاروں سے رابطے کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ دل و جان سے اپنے ملک کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرسکیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...