شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعہ کو ترکی کیلئے روانہ ہوں گے

شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعہ کو ترکی کیلئے روانہ ...
شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعہ کو ترکی کیلئے روانہ ہوں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرا ت کو ترکی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ جمعے کو ہونے والے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے لئے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔یہ آٹھ ترقی پذیر ممالک کا نواں سربراہ اجلاس ہے جس میں بنگلہ دیش' مصر' انڈونیشیا' ایران' ملائیشیا' نائیجریا' پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈی ایٹ کا موجودہ صدر ہے جس کی صدارت اس نے نومبر2012 ءمیں اسلام آباد میں تنظیم کے آٹھویں سربراہ اجلاس میں سنبھالی تھی۔پاکستان دو سالہ صدارتی مدت کے بعد بھی اس کا صدر ہے' نومبر2012 ءکے اسلام آباد سربراہ اجلاس کے دوران ڈی ایٹ منشور اور گلوبل ویژن سمیت دو اہم دستاویزات پر دستخط کیے گئے تھے۔وزیراعظم ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کی صدارت ترکی کے سپرد کریں گے توقع ہے کہ ترکی میں ہونے والے اجلاس میں ایک اعلامیہ اور لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...