ایف آئی اے نے بلیو وہیل کا شکار 14سالہ لڑکے کا لاہور میں سراغ لگا لیا

ایف آئی اے نے بلیو وہیل کا شکار 14سالہ لڑکے کا لاہور میں سراغ لگا لیا
ایف آئی اے نے بلیو وہیل کا شکار 14سالہ لڑکے کا لاہور میں سراغ لگا لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے پنجاب کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں 14سالہ بچے کا سراغ لگایا ہے جو قاتل کھیل بلیو وہیل کا شکار تھا۔ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو ئی کہ وہ بلیو وہیل کا شکار ہو ا تھا یا نہیں تاہم اس کے موبائل فون کے سنیپ چیٹ فیچر میں اغوا کاری سے متعلقہ ایک ویڈیو برآمد ہوئی ہے۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

اپنے ایک بیان میں ایف آئی کا کہنا تھا کہ انٹرپول واشنگٹن نے انٹرپول نیشنل سینٹرک بیورو پاکستان کو مطلع کیا کہ قاتل گیم بلیو وہیل کے حوالے سے ایک سرگرمی پاکستان میں ہو رہی ہے اور کوئی فرد پاکستان میں قاتل گیم کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ایف آئی سائبر کرائم لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان ، سب انسپکٹر عاشر ارون ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حافظ زبیر اور کانسٹیبل تنویر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ، ٹیم لاہور شہر کی دو جگہوں پر گلشن راوی اور جوہر ٹاﺅن میں گئی مگر وہ کم سن لڑکے کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔اس کے بعد انہوں نے جی پی ایس کے ذریعے لڑکے کو ٹریک کیا ، جس کا سراغ لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں لگایا گیا۔ اس دوران ٹیم کو انکشاف ہوا کہ لڑکا اپنی والدہ کا موبائل فون استعمال کر رہا تھا ، ایف آئی اے نے 14سالہ لڑکے اور اس کی والدہ کو سمن جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا جبکہ انہوں نے لڑکے سے موبائل فون قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...