پانامالیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے:لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

پانامالیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے:لاہور ہائی کورٹ میں ...
پانامالیکس میں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے:لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )شریف خاندان کے علاوہ پانامالیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ موثر کردار ادا کریگا،منصوبے پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے:شہباز شریف

درخواست مقامی شہری محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامالیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے سوادیگرافراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا،صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پانامالیکس میں شامل دیگر افراد بھی احتساب کیا جائے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پانامالیکس کے دیگر کرداروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے،پانامالیکس میں شامل کے دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے ،درخواست میں نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پربھی سوال اٹھایاگیا ہے کہ یہ تعیناتی قانون کی منشاءکے منافی ہے ۔

مزید :

لاہور -