فیملی عدالت میں اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے بعدفیصلہ محفوظ

فیملی عدالت میں اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے بعدفیصلہ محفوظ
فیملی عدالت میں اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے بعدفیصلہ محفوظ

  


لاہور(نامہ نگار)فیملی عدالت میں اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت کے بعدفیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔

عدالتی وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کو 10ہزار روپے جرمانہ

اداکارہ میرا کی جانب سے دائر دعوای میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی عتیق الرحمن کے ساتھ شادی نہیں ہوئی، نکاح کا دعویٰ جھوٹا ہے، عتیق الرحمن نے اسے بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ یونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی ،اداکارہ میرا کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جعلی نکاح نامے کو کالعدم قرار دے اور عتیق الرحمن کو میرا کا خاوند کہلانے سے روکنے کا حکم دے جبکہ جعلی نکاح نامہ بنانے پر عتیق الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے.عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،عتیق الرحمن نامی شخص نے ادکارہ میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کررکھا ہے جس پر دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔

مزید : لاہور


loading...