ظفر اقبال نیویارکر کا گانا’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘سوشل میڈیاپر مقبول
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا گانا’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘سوشل میڈیالانچ ہوتا ہی مقبول ہوگیا جس کی موسیقی ناصر حسین اور عبداللہ چلی نے لکھا ہے۔ظفر اقبال نیویارکر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزل، گیت، نظم، فوک اور راک سمیت جو کچھ بھی گایا اسے موسیقی سمیت تمام حلقوں نے سراہا جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلوکارہ زوبیہ خان کیساتھ یہ میلوڈی سانگ جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس پر اپنے پرستاروں کا بے حد شکر گزار ہوں کیونکہ یہ ان کا پیار اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے اس مقام پر ہوں۔ ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ ’’اپنامجھے تم بنالو‘‘ کا ابھی آڈیو ریلیز کیا گیا ہے اس کا بہت جلد ویڈیو بھی لانچ کردیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی فلم میں گلوکاری کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گا ۔