ایف ایم 95 پنجاب رنگ کی 11 ویں سالگرہ
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر سایہ پنجابی زبان کے پہلے ریڈیو ایف ایم 95 پنجاب رنگ کی 11 ویں سالگرہ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کے آغاز میں معروف گلوکار عارف لوہار، ریٹائرڈ کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ، ڈاکٹر صغرا صدف، خاقان حیدر غازی اور عاصم چودھری نے ایف ایم 95 کی 11 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس پر وقار اور رنگا رنگ تقریب میں گلوکاروں، فنکاروں، ادیبوں، اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نامور اداکار راشد محمود، انعام خان، اسد رضوی، افضل عاجز، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، غازی ظہیر الدین، حاجی عادل لطیف، شفاعت حسین، اصغر بھٹی، عتیق انور راجا، سعیدسہکی، ویرسپاہی، سہیل بخاری، ریاض خان، محمود گیلانی، شہزادہ علی ذوالقرنین، یوسف پنجابی، نبیل نجم، سرفراز انور صفی، روبینہ فاروق، شیزہ ملک، ناہید طالب، عامر حیات، جابر حسین، فرخ شاہ، صفدر سحر، واجد رانا، انجم شہزاد، آصف انصاری، پروفیسر معین، کلیم اللہ، پھنے خاں، کرن جان، عامر شہزاد، یاسمین خاکوانی، ایم آر شاہد، فراست بخاری و دیگر نے شرکت کی۔
اِس موقع پر ملک کے مایہ ناز لوک گلوکار عارف لوہار، مشتاق چھینہ، خلیل حیدر، عمران شوکت، سائرہ طاہر، سجاد بری،، شبانہ عباس، حنا ملک، ناصر بیراج، ملک علی احسن، امیر احمد، ممتاز اقبال، عامر سمیع، اعجاز ساگر، جمیل لوہار، فاروق مترو، ممتاز علی، روہیل وقاص اور محسن بری نے اپنی خوبصورت گائیکی پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد حاصل کی۔ ایف ایم 95 پنجاب رنگ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ۔