وزیراعلیٰ سندھ کے 6معاونین خصوصی کو محکمے الاٹ کرنے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے 6معاونین خصوصی کو محکمے الاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وقاری مہدی کو چیف منسٹرانسپکشن ٹیم ،راشد ربانی کو سیاسی امور ،نواب وسان کو بے نظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل ،نوید قمر کے بیٹے قاسم نوید کو اسپیشل ایجوکیشن ،ڈاکٹرکھٹو مل کو انسانی حقوق اور اشفاق میمن کو معاون خصوصی برائے آبپاشی کا قلمدان دینے کی منظوری دے دی ہے ۔واضح رہے کہ نواب وسان کو انتخابی میدان میں شکست کے بعد وزیراعلی کامعاون خصوصی بنایاگیا ہے۔معاون خصوصی کو محکموں کے قلمدان دینے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔