حکومت احتساب کے اداروں کو آزادی سے کام کرنے دے :بلاول بھٹو زرداری

حکومت احتساب کے اداروں کو آزادی سے کام کرنے دے :بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔پارلیمینٹ ہاؤس آمد پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ دباؤ ڈالا جارہا ہے، حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں، حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جبکہ خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے وژن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلاول بھٹو