پی کے 71ضمنی انتخابات ،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،4افغان دہشتگرد گرفتار

پی کے 71ضمنی انتخابات ،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،4افغان دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے PK-71 میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے4 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ،پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشت گردوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ملزموں کو مزید تفتیش کے لئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے گرفتار دہشت گردوں نے PK-71میں ضمنی انتخابات کے روز دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا جو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کو اطلاع موصول ہو ئی تھی کہ کچھ غیر ملکی تخریب کار ضلع پشاور میں اتوار کے روز PK-71 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پردہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر فوری طور پر دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی سربراہی میں ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد، ڈی ایس پی صدر سرکل احسان شاہ اور ایس ایچ او تھانہ ارمڑ صابر خان نے دیگر نفری کے ہمراہ شمشتو کیمپ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں برکت ولد داؤد گل ، زاہد اللہ ولد جنت گل ، محمد اللہ ولد جنت گل اور عزیز اللہ ولد مشال خان ساکنان افغانستان کو نہایت حکمت عملی سے قابو کرکے گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد،61 گز پرائما کارڈ ، 4 پستول اور مختلف بور کے180 عدد کارتوس بھی بر آمد کر لئے گرفتار ملزمان نے سرسر ی انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے ضمنی انتخابات کے دوران تخریب کاری کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر نے کے ساتھ ساتھ کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے تاہم گرفتار ملزمان کو محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا