ہنگو میں ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ کریک ڈاؤن ،19سیل
ہنگو(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کا ٹل میں مشترکہ کریک ڈاون۔ڈرگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 19ہیلتھ کئیر سنٹرز اور میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے گئے۔قوانین کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے ڈرگ انسپکٹر محمد زیشان اور چیف انسپکٹر ہیلتھ کئیر کے پی کے سلمان جلال اور اے سی ٹل محمد علی شاہ کے ہمراہ ٹل شہر بھر میں کریک ڈاون کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز ،ایکسرے ہاوسز،ڈینٹل،ڈاکٹر کلینکس،لیبارٹرز کا معائنہ کیا۔صحافیوں سے بات چیت میں کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اے سی یوسف کریم اور ڈرگ انسپکٹر محمد زیشان نے کہا کہ ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر زائد المیعاد،مضر صحت ،غیر قانونی ،غیر رجسٹرڈ یا غیر معیاری ادویات کی فروخت جیسے غیر قانونی خلاف ورزیوں پر 19ہیلتھ کئیر سنٹرز اور میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سفارشات ہیلتھ کئیر ڈرگ کمیشن کو بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے متعلق کسی بھی قوانین کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔