میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی موخر کرادیتا ہوں، سابق گورنرسندھ

میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی موخر کرادیتا ہوں، سابق گورنرسندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہی ہے؟ میں ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی موخر کرادیتا ہوں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران محمد زبیر نے موجودہ حکومت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت منی لانڈرنگ کے 10ارب ڈالر روک کر بحران سے نکل آئے۔حکومت اپنے دعوے کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں 30ارب ڈالرکی کرپشن روکے، اس طرح 40ارب ڈالر حکومت کے پاس آجائیں گے۔میں آپ کو آئی ایم ایف سے قرضوں کی ادائیگی ایک سال کے لیے موخر کروا دوں گا، آپ کو قرضے کیلئے آئی ایم ایف نہیں جانا پڑے گا۔ سب کا احتساب بلاتفریق ہونا چاہئے، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کی شرائط لگتی ہیں، بجلی، گیس اور دوسری چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھیں گی موجودہ حکومت نے سارا الزام پچھلی حکومتوں پر ڈال دیا ہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ہو۔محمد زبیر نے کہاکہ عمران خان کے لیکچر سے ہی ہم نے بہت کچھ سیکھا، حکومت اب عوام پر کیوں ظلم کرررہی ہے؟
سابق گورنرسندھ