نوجوان نسل مافیا کا للکارے ،پاکستان کی تمام اکائیاں کشمیری عوام کیساتھ ہیں:شہریار آفریدی

نوجوان نسل مافیا کا للکارے ،پاکستان کی تمام اکائیاں کشمیری عوام کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اکائیاں مقبوضہ کشمیرکے عوام کیساتھ کھڑی ہیں ،کشمیر کے مردوزن بندوق کے سائے تلے پاکستانی پرچم اٹھا کر شہادتوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں،پاکستان کی حکومت اور عوام ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،اس ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ،نوجوان نسل عہد کرے کہ انھوں نے ایک تہذیب یافتہ اور مہذب قوم بننا ہے ،دنیا ہمیں دھتکار رہی ہے ،ہمیں سب سے پہلے خود پر اعتماد کرنا ہو گا،دوہرے معیار سے خود کو نکالناہو گا ،ہمارا ملک30ہزار ارب ڈالر کا مقروض ہے ،دنیا میں بھیک مانگ رہے ہیں ،انسانیت ہمارے ملک میں ذلیل ہو رہی ہے،دنیا ہم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،نوجوان نسل اپنے اندر جرات پیدا کرے اور مافیا کو للکارے ،اللہ پر بھروسہ رکھ کر ظالم سے ٹکرا جائے،اس نظام کو تبدیل کرناہے ،یہ ملک ہماری ماں کی طرح ہے ،اپنی ماں کو ذلیل کرنا والا کیسے عزت حاصل کر سکتا ہے ،جن ملکوں نے انسانیت سے پیار کیا ،اس کو گلے لگایا اللہ ان کو عزت دیتا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ چپ کا روزہ توڑ کر نوجوانوں کو ملکی ترقی میں اپنا برابر کا حصہ ڈالنا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی مظفرآباد میں پیغام پاکستان قومی بیانیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ،جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نفاذ اردو کے متعلق کیے جانے والے فیصلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی اپنی زبانوں میں تشریح کی جانی چاہیے ،انگریزی زبان نے عوام اور حکومت اور اداروں کے مابین خلیج پیدا کر رکھی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی یوتھ کو متحرک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
شہر یار آفریدی