وزیراعظم کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر کا معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت

وزیراعظم کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر کا معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے ...
وزیراعظم کے قریبی ساتھی صاحبزادہ جہانگیر کا معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔
صاحبزادہ جہانگیر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صاحبزداہ جہانگیر پر بدعنوانی اور بینک ڈیفالٹر کے الزامات لگائے گئے تھے۔سوشل میڈیا پر صاحبزادہ جہانگیر پر برطانیہ میں تین کمپنیوں کے ڈیفالٹر اور بدعنوانی کے الزامات کا چرچا ہے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی کا عہدہ دینا اعزاز کی بات ہے اور میں اس کام کےلئے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے، میری کردارکشی کی گئی جو میری کارکردگی پر اثرانداز ہو سکتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا، ذاتی حیثیت میں ملک کےلئے سرمایہ لانے کا کام جاری رکھوں گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی مہم پر عہدہ لینے سے معذرت کی۔