وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بارے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوسکتا ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، مسائل کے حل کےلئے دوست ممالک سے رابطہ کیا جارہا ہے۔