نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں حاضری سے ایک روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آج بیگم کلثوم نواز کا چہلم ہے جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،عدالت سے استدعاہے کہ ایک روزکیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،جج احتساب عدالت نے نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔