ٹیوٹا کرولا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ، لیکن کتنی ؟ جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تاہم سب سے بڑی مشکل ان کے سامنے ڈالر کی قیمت ہے جو کہ کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی اور وہ اب تک 131 روپے سے زائد تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے تاہم ایسی صورت میں گاڑیو ںکے خریداروں کیلئے بھی تشویشناک خبر آ گئی ہے کیونکہ ٹیوٹا نے قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی جو کہ پاکستان میں ٹیوٹا کے مینوفیکچرر ہیں ، نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافے کے باعث ٹیوٹا نے گاڑیوں کی بکنگ لینا بند کر دی تھی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔کمپنی کا کہناہے کہ حال ہی میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث گاڑی کی مینوفیکچرنگ کاسٹ میں بھی اضافے کا باعث بنا ہے جبکہ حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیسکز میں بھی اضافہ ہواہے اور برآمد کیے جانے والے پارٹس بھی مہنگے ہو گئے۔
جس کے باعث انڈس موٹرز کمپنی کیلئے یہ بہت مشکل ہو گیاہے کہ وہ اپنی پرانی قیمتیں برقرار رکھے ۔ کمپنی کاکہناتھا کہ ہم نے گاڑیوں کی بکنگ 17 اکتوبر سے دوبارہ شروع کر دی ہے ۔وہ صارفین جنہوں نے اکتوبر اور نومبر میں گاڑی لینے کیلئے پوری قیمت ادا کر رکھی ہے انہیں گاڑیاں اسی قیمت پر دی جائیں گی اور اس کا خسارہ کمپنی برداشت کرے گی تاہم وہ لوگ جنہوں نے اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں گاڑی حاصل کرنے کیلئے آدھی قیمت ادا کر رکھی ہے انہیں اضافے کا پچاس فیصد ادا کرنا ہو گا ۔
کمپنی کا کہناہے کہ نومبر سے دسمبر میں گاڑیوں کی قیمت میں پچاس ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ’جبکہ ٹیوٹا انوویٹو انٹرنیشنل ملٹی پرپس وہیکل ‘ کی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔