چیف جسٹس کا چیئرمین ڈریپ کی عدم تقرری،پولی کلینک میں ادویات کی عدم دستیابی کا نوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین ڈریپ کی تقرری نہ ہونے کانوٹس لے لیا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈریپ کا چیئرمین نہ لگنے سے بہت سے کام رکے ہوئے ہیں،حکومت بتائے ڈریپ کا چیئرمین کب لگایا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے پولی کلینک ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولی کلینک میں مریض لائن میں لگے رہتے ہیں ،جب باری آتی ہے تو ادویات ختم ہو جاتی ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پولی کلینک کے پیچھے ارجنٹینا پارک ہے،ارجنٹینا پارک کو پولی کلینک کی توسیع میں شامل کریں ،بتایا جائے کہ پولی کلینک کی توسیع کب سے شروع ہو گی ۔