شہباز شریف نے فواد چوہدری سے ہاتھ نہیں ملایا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) شہباز شریف نے فواد چوہدری سے ہاتھ نہیں ملایا۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا۔
انہوں نے خورشید شاہ،پرویز اشرف اور ریاض پیرزادہ سے بھی مصافحہ کیا۔وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی آگے بڑھے تاہم شہباز شریف انھیں دیکھ کر پیچھ مڑ گئے اور ہاتھ ملانے سے گریزکیا جس پر فواد چوہدری بھی واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین نے نواز شریف اور شہباز شریف کے پینا فلیکس پوسٹرز اٹھائے تھے۔