پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان کو بڑی ’ شکست ‘ ہو گئی لیکن کیوں ؟ جان کر پاکستانیوں کو بھی شدید افسوس ہو گا

پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان کو بڑی ’ شکست ‘ ہو گئی لیکن کیوں ؟ جان ...
پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان کو بڑی ’ شکست ‘ ہو گئی لیکن کیوں ؟ جان کر پاکستانیوں کو بھی شدید افسوس ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے اندرونی اختلافات کے بعد تاریخی ویمبلے سٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کرلی۔
لندن کے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے لیے شاہد خان نے 600 ملین پاو¿نڈ کی آفر کی تھی جب کہ فٹبال ایسوسی ایشن اور شاہد خان کے درمیان 900 ملین پاو¿نڈ پر معاملات طے پاگئے تھے۔بعض حلقوں نے سٹیڈیم کی فروخت پر فٹبال ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ایسوسی ایشن کے بعض افراد بھی اسٹیڈیم کی فروخت پر تقسیم کا شکار تھے۔
فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ کونسل کی گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے بعد شاہد خان نے سٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کی، میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ سٹیڈیم کی فروخت کا کلی اختیار فٹبال ایسوسی ایشن کے پاس نہیں اورسٹیڈیم کی جو قیمت لگائی گئی اس پر اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے ویمبلے سٹیڈیم کی خریداری کے معاملے میں 'منظم کرپشن' کی تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن کے سینئر حکام اسٹیڈیم کی خریداری کے بعد حاصل ہونے والی رقم کو نچلی سطح پر فٹبال پر لگانا چاہتے تھے۔
دوسری جانب شاہد خان کا کہنا ہے کہ وہ انگلش فٹبال کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا چاہتے ہیں نہ کہ ان میں دوریاں پیدا کریں اور فی الحال سٹیڈیم کی خریداری سے معذرت چاہتا ہوں۔شاہد خان نے عزم کا اظہار کیا کہ فٹبال ایسوسی ایشن جب سٹیڈیم کی فروخت پر متفق ہوجائے گی تو اس کی نئی قیمت لگائی جائے گی، ویمبلے سٹیڈیم قومی خزانہ ہے اور اس کا احترام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ویمبلے اسٹیڈیم کو برطانیہ میں تاریخی حیثیت حاصل ہے جہاں 1920 سے میچز کھیلے جارہے ہیں اور اس کی فروخت کی خبریں آنے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔